منگلورو 16 / ستمبر (ایس او نیوز) عید میلاد النبی کو لے کر وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف نے اُنہیں اُسی کے انداز میں جواب دینے کی مبینہ کوشش کے نتیجے میں آج پیر صبح بنٹوال کے بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ہوگیا ۔
پتہ چلا ہے کہ واقعے کی خبر پھیلتے ہی بی سی روڈ پر بہت بڑی تعداد میں سنگھ پریوار کے کارکنان جمع ہوگئے اور حالات کی کشیدگی محسوس کرتے ہوئے پولیس کا بھاری بندوبست کر دیا گیا تا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے ۔
بتایا جاتا ہے کہ محمد شریف کے علاوہ بنٹوال میونسپالٹی کے رکن حُسینار کے خلاف بھی بنٹوال پولیس اسٹیشن میں معاملے درج کیے گئے ہیں ۔ اسی طرح شرن پمپ ویل اور ونیت عطّاور کے خلاف بھی سی ای این پولیس اسٹیشن منگلورو میں کیس درج کیا گیا ہے ۔